اسلام آباد(آوازٹائمز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے ضلع کرم میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشنز قابلِ ستائش ہیں اور قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی بہادرانہ کارروائیوں کو ملک کے استحکام اور عوام کے تحفظ کی ضمانت قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے افواجِ پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں پوری قوم کے اعتماد کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک قوم اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر ڈٹے جوان قوم کے ہیرو ہیں اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ متحد قوم دہشتگردی کے خلاف دشمن کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنائے گی






