احمدپورسیال(ڈیلی آواز ٹائمز / آصف مجید سبحانی)پابندی کے باوجود کم عمر بچوں اور نوجوانوں کو سگریٹ کی فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث پابندی پر عملدرآمد محض دعویٰ بن کر رہ گیا ہے احمدپورسیال شہر اور گردونواح میں مبینہ طور پر بعض دکاندار کم عمر بچوں کو بھی سگریٹ فروخت کر رہے ہیں، جس کے باعث سکول و کالجز کے طلبہ سمیت ہنرمند اور پیشہ ور مزدور طبقے کے نوجوان بھی تیزی سے سگریٹ نوشی کی جانب راغب ہو رہے ہیں صورتحال پر والدین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے والدین کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف بازاروں میں سگریٹ کی آسان دستیابی نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے.






