ماسکو(آوازٹائمز)روس نے کہا ہے کہ امریکہ نے روسی پرچم والے تیل بردار ٹینکر کے عملے کے دو روسی ارکان کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں امریکی حکام نے شمالی اوقیانوس میں ایک کارروائی کے دوران حراست میں لیا تھا۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسکو کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا۔ انہوں نے امریکی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روس ان روسیوں کے وطن واپسی کے انتظامات پر“فوری عملی کام”کر رہا ہے۔ ٹینکر، جسے پہلے1 کے نام سے جانا جاتا تھا، کو امریکہ نے بدھ کو اٹلانٹک میں امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں ضبط کیا تھا، جس کے بارے میں واشنگٹن کا کہنا تھا کہ یہ ایک“شیڈو فلیٹ”کا حصہ تھا جو وینزویلا، ایران اور روس کے لیے تیل لے جاتا تھا






