امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا پسنی ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ اور مریضوں کی عیادت

امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا پسنی ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ اور مریضوں کی عیادت

کوئٹہ(آوازٹائمز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے پسنی میں عمانی ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے وارڈز میں صفائی ستھرائی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری بہتری کی ہدایت کی۔ اس موقع پر عزیز اسماعیل، فہیم جوہر اور وسیم صمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو محکمہ لائیو اسٹاک کی ویکسینیشن مہم سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا، جو ان کی خصوصی ہدایت پر کلانچ چھب گواری، بل اڈکی، ڈاک بازار، کوچو، زھرو، جانداری اور دیگر علاقوں میں جاری ہے۔ مہم کی نگرانی ڈاکٹر صابر علی کر رہے ہیں، جب کہ مقامی کسانوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔ عوام نے اس اقدام کو دیہی معیشت کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ وہ اپنے ووٹرز اور عوام کے مسائل خصوصا تعلیم، صحت اور روزگار کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیانتداری اور اخلاص سے کیے گئے کاموں میں برکت ہوتی ہے، اس لیے بدعنوانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں