اوتھل،مین آر سی ڈی شاہراہ پر ہینڈ گرنیڈ دھماکہ، 3 افراد زخمی

اوتھل(آوازٹائمز)اوتھل سٹی میں مین آر سی ڈی شاہراہ پر واقع کارپینٹر کی دکان کے سامنے ہینڈ گرنیڈ کا دھماکہ، دو بچوں سمیت ایک ضعیف العمر شخص 3 افراد زخمی، DHQ اوتھل منتقل، تفصیلات کے مطابق اوتھل سٹی میں مین آر سی ڈی شاہراہ نزد ہسپتال روڈ پر واقع کارپینٹر کی دکان کے سامنے ہینڈ گرنیڈ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد مختیار علی ولد علی محمد قوم ہاشمانی بلوچ سکنہ لاکھڑا گڈری لاکھڑا، محمد ھارون ولد میر انور قوم برہ سکنہ گب کوری سکنہ اوتھل،اللہ بخش ولد علی داد قوم جاموٹ سکنہ جاموٹ کالونی اوتھل زخمی ہو گئے۔جنہیں DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق تین افراد زخمی ہوئے ہیں اطلاع ملتے ہی اوتھل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جگہ کا معائنہ کیا۔اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں