اوتھل، قومی شاہراہ پر مسافر کوچ میں اچانک آگ، خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں

اوتھل(آوازٹائمز)لسبیلہ اور اوتھل میں قومی شاہراہ پر دبئی مسجد کے قریب ایک مسافر کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔اطلاع ملنے پر میونسپل کمیٹی وندر اور اوتھل کی فائر بریگیڈ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں جبکہ اوتھل پولیس بھی جائے وقوعہ پر موجود تھی۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ کوچ اوتھل زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ کے قریب آگ کی لپیٹ میں آیا، جس کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا اور اب ٹریفک کی روانی بحال کی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں