اوتھل، گڈانی کراس پر واقع شراب خانے پر فوری پابندی کا مطالبہ

اوتھل(آوازٹائمز)گڈانی کراس پر واقع شراب خانے پر فوری پابندی کی جائے ایک اقلیتی کونسلر سرعام مین شاہراہ پر بڑی دیدہ دلیری سے مسلمانوں کو پانی کی طرح شراب فروخت کرنے میں مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام ضلع لسبیلہ و حب کے سابق سیکرٹری جنرل مولانا محمد عمر عادل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محتسب اعلی کے نوٹس کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر اس پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے انھوں نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ گڈانی میں غیر مسلم آبا دی نہ ہونے کے باوجود یہ کس بنیاد پر مین شاہراہ پر سرے عام مسلمانوں کو شراب فروخت کر رہا ہے جبکہ مذکورہ شراب خانے کو جو لائسنس جاری کیا گیا ہے وہ حبکو کا بتایا جا رہا ہے مین شاہراہ پر واقع اس شراب خانے کی وجہ سے روڈ حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں کیونکہ اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ ڈرائیور حضرات یہ میخانے پر ہجوم کی شکل میں موجود دیکھائی دیتے ہیں انھوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ اس ناسور پر فوری پابندی عائد کرکے اس کو سیل کیا جائے تاکہ اس لعنت کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہوسکیانہوں نے کہا کہ علاقے کی عوام خصوصا نوجوان نسل اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی کاروبار سے شدید متاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے آئے روز علاقے میں چوری ڈکیتی اور بدامنی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں