اوتھل اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ، لنڈا بازار اور گرم کھانوں کے اسٹالوں پر شہریوں کا رش

اوتھل(آوازٹائمز)لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوگیا جس کے بعد شہریوں نے گرم کپڑے اور کمبل نکال لیے۔ موسم کی تبدیلی نے لنڈا بازار کے بیوپاریوں کا کاروبار بھی چمکا دیا ہے جہاں سوئٹر، جیکٹس، کمبل اور دیگر گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔غریب اور کم آمدنی والے شہریوں کی بڑی تعداد لنڈا بازار اور ریڑھیوں سے مناسب داموں پر گرم کپڑے خریدنے میں مصروف دکھائی دے رہی ہے۔ سردی کے بڑھتے اثرات کے ساتھ چائے ہوٹلوں، چکن سوپ، پکوڑوں، سموسوں اور انڈے چھولے کے اسٹالوں پر بھی خریداروں کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔مقامی شہریوں کے مطابق سردی کے اچانک بڑھ جانے سے روزمرہ معمولات میں بھی تبدیلی دیکھی جا رہی ہے جبکہ گرم کپڑوں اور کھانوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں