اوتھل (آوازٹائمز)اوتھل پولیس نے احتجاج کرنے والے لسبیلہ گرینڈ الائنس کے 40 سے زائد عہدیداران اور شرکا کو گرفتار کرکے تھانہ اوتھل منتقل کر دیا، جن میں اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین شامل ہیں۔ اس دوران لسبیلہ پولیس نے صحافیوں کو احتجاج کی کوریج سے روک دیا۔عوامی و سماجی حلقوں نے گرفتاریوں اور صحافیوں پر قدغن کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کو چاہیے کہ طاقت کے استعمال کی بجائے ملازمین کے جائز مطالبات کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔ مقررین نے اساتذہ کو معاشرے کے معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے اقدامات ان کے وقار کو ٹھیس پہنچا سکتے ہیں اور معاشرے پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔گرفتار ملازمین نے کہا کہ گرفتاریاں اور جیل انہیں اپنے حقوق کے حصول سے نہیں روک سکتی، اور وہ اپنے مطالبات پر قائم رہیں گے






