اورماڑہ میں کیسکو کا بڑا گرینڈ آپریشن، بل نادہندگان اور غیر قانونی کنکشنز کے سینکڑوں میٹر منقطع

کوئٹہ(آوازٹائمز) کیسکو مکران سرکل کے احکامات اور ایکسیئن کیسکو گوادر کی ہدایات پر اورماڑہ میں بجلی بل نادہندگان اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈان کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لائن سپرنٹنڈنٹ کیسکو اورماڑہ حاجی امجد علی کی نگرانی میں شروع کیے گئے اس گرینڈ آپریشن کے دوران پہلے ہی روز شہر کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں گھریلو، سرکاری اور کمرشل کنکشن منقطع کر دیے گئے۔کیسکو حکام کے مطابق عوام اور مقامی نمائندوں کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ دسمبر 2025 کے بجلی بلوں کی سو فیصد وصولی کو یقینی بنانے کے لیے یکم دسمبر سے سخت مانیٹرنگ مہم اور گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ حکام نے کہا کہ بلوں کی عدم ادائیگی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور کسی رعایت کی توقع نہ کی جائے۔آپریشن کے پہلے ہی روز بڑی تعداد میں کنکشن کاٹنے کے باعث کئی علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر ہوئی۔ کیسکو نے اعلان کیا ہے کہ یہ آپریشن 31 دسمبر 2025 تک بلا تعطل جاری رہے گا۔نادہندگان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے واجبات ادا کریں، بصورت دیگر کنکشن کے منقطع ہونے کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں