گوادر(روزنامہ آواز ٹائمز)اورماڑہ کا ماہی گیر دوران شکار سمندر میں لاپتہ ہوگیا،تلاش جاری اطلاعات کے مطابق اسلامیہ لین اورماڑہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ماہیگیر عبدالحق ولد فیروز گزشتہ شب سمندر میں دورانِ شکار لاپتہ ہو گیانوجوان کی چھوٹی سپوٹ کشتی بمعہ موبائل فون اور دیگر ماہی گیری آلات مقامی ماہی گیروں کو مل گئے ہیں تاہم مقامی ماہیگیروں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کی تلاش جاری ہے دوسری جانب پاک نیوی اور ایم ایس اے کی جانب سے اسپیڈ بوٹس پہ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ نوجوان کی تلاش میں مصروف عمل ہیں۔






