گوادر(آوازٹائمز)مکران کے مشرقی ساحل پر ہمپ بیک ڈولفن کے ایک بڑے جھنڈ کا نظارہ کیا گیا، جس نے ماہی گیروں اور ساحلی علاقوں کے مکینوں کو حیران کر دیا۔ ماہی گیروں کے مطابق شکار کے دوران ڈولفن کشتی کے ساتھ ساتھ تیرتی رہیں، جو ایک دلکش اور نایاب منظر تھا۔پسنی اور جیونی کے ساحلی علاقوں میں بھی ہمپ بیک ڈولفن کے جھنڈ دیکھے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کے مطابق ڈولفن کی بڑی تعداد میں موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سمندر میں خوراک وافر مقدار میں موجود ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا ہے کہ مشرقی سمندر میں ڈولفن کی واپسی اس امر کا ثبوت ہے کہ الجی بلوم میں کمی آنا شروع ہو چکی ہے، جو سمندری حیات کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے






