گوادر(آوازٹائمز) صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے میر عبدالغفور ٹیچنگ ہسپتال گوادر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ بلوچ نے صوبائی وزیر کو ہسپتال کو درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے دوران صوبائی وزیرِ صحت نے ہسپتال کے کیجولٹی وارڈ (Casualty Unit) کا جائزہ لیا، جبکہ ڈائلیسز سینٹر، شعب گائنی اور ہسپتال کی فارمیسی اسٹور کا بھی معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے حال ہی میں تعمیر ہونے والی نئی عمارت کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیرِ صحت نے ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی یونٹ کو فوری طور پر نئی عمارت میں منتقل کیا جائے تاکہ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میر عبدالغفور ٹیچنگ ہسپتال نے صوبائی وزیر کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی یونٹ (casualty Unit) کو ایک دن کے اندر نئی عمارت میں منتقل کر دیا جائے گا






