اوستامحمد(آوازٹائمز)اوستامحمدسٹی پولیس تھانہ کی حدود میں مگسی مارکیٹ کے قریب گھریلو ناچاکی کے باعث نوجوان بابل جمالی نے خود پر پستول سے فائر کر کے خودکشی کی ناکام کوشش کی۔ گولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل اسپتال اوستامحمد منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے






