اوستہ محمد(روزنامہ آواز ٹائمز)بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد میں دومختلف واقعات میں خاتون اور بچے سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اوستہ محمد میں قربان کالونی میں 50سالہ خاتون مراد بی بی بجلی کاکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئیں،جبکہ دوسری جانب گدھے کی لات مارنے سے 10سالہ مدثر ولد محمدرفیق موقع پر جاں بحق ہوگیا۔






