اوستہ محمد میں سی آئی اے پولیس کی کامیاب کاروائی، متعدد جرائم پیشہ عناصر گرفتار

اوستہ محمد(آوازٹائمز)سی ائی اے پولیس اوستا محمد کے انچارج حضور بخش جمالی نے کہا ہے کہ امن و امان کی قیام اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے سی ائی اے پولیس اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے سی ائی اے پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ ناصر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ان خیالات کا اظہار سی ائی اے انچارج اوستا محمد حضور بخش جمالی نے یو این اے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ائی جی پولیس بلوچستان ڈی ائی جی نصیراباد ریجن اور ایس پی استا محمد غلام حسین باجوئی کی ہدایات کی روشنی میں سی ائی اے پولیس اوستا محمد نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے ڈکیتی چوری قتل کے سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری و رو پوش متعدد ملزمان کو گرفتار کرنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہے حضور بخش جمالی نے مزید کہا کہ سی ائی اے پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے وفر مقدار میں منشیات برامد کی ہے انہوں نے کہا کہ سی ائی اے پولیس امن و امان کی قیام میں اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور اوستہ محمد کی سرزمین جرائم پیشہ عناصر کے لیے تنگ کر دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں