اوستہ محمد پولیس کی بڑی کارروائی، چوری و ڈکیتی میں ملوث اہم ملزمان گرفتار، درجنوں موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد

اوستہ محمد (آوازٹائمز)ایس ایس پی اوستہ محمد غلام حسین باجوئی نے ضلع کے ایس ایچ او کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوستہ محمد پولیس نے اہم کارروائی کے دوران چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث متعدد اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے درجنوں موٹر سائیکل، جدید اسلحہ اور موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ایک انتہائی خطرناک ملزم بھی شامل ہے جو اسلحہ کے زور پر تاجر برادری اور دیگر شہریوں سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث گزشتہ روز ڈکیتی میں ملوث گروہ کو بھی گرفتار کیا گیا، جن سے لاکھوں روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی غلام حسین باجوئی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام اور تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں