اہلیانِ علاقہ نے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اور متعلقہ حکام سے فوری مرمت کا مطالبہ کردیا

گنداخہ(آوازٹائمز) گنداخہ کے نواحی علاقے گوٹھ لعل محمد حسنی میں واقع 57 پل اپنی خستہ حالی اور عدم مرمت کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ پل کی بنیادیں اور سائیڈ کمزور ہو چکی ہیں، جس کے پیش نظر کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے۔اہلیانِ علاقہ اور گاں کے مکینوں نے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی، محکمہ ایریگیشن اور ضلعی انتظامیہ سمیت حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پل کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر مرمتی و بحالی کام شروع کیا جائے تاکہ عوام محفوظ طریقے سے آمد و رفت جاری رکھ سکیں۔مقامی رہائشیوں کے مطابق 57 پل مقامی آبادی کے لیے واحد راستہ ہے، جس سے روزانہ سینکڑوں افراد، طلبا، مریض، موٹر سائیکل سوار اور دیگر گاڑیاں گزرتی ہیں۔ پل کی موجودہ حالت کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کسی بھی وقت حادثہ پیش آنے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ مکینوں نے حکومت بلوچستان اور منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پل کی فوری مرمت اور مضبوطی کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں تاکہ عوام کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے اور کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں