ایبٹ آباد، آڑوکس تا کوٹھڑیاں بیساں سڑک کا سروے مکمل

ایبٹ آباد(آوازٹائمز)سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی کی خصوصی کاوش سے آڑوکس تا کوٹھڑیاں بیساں سڑک کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ مرتضی جاوید عباسی کے سوشل میڈیا اکانٹ سے جاری ایک بیان کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی خصوصی معاونت سے اس اہم منصوبہ کیلئے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور ہو چکی ہے جس پر ترقیاتی کام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔ سروے کے موقع پر چیئرمین حاجی عقیل عباسی، چیئرمین ایاز عباسی، چیئرمین واجد عباسی، حاجی قادر، راجہ عامر مہربان سمیت بڑی تعداد میں اہلیانِ علاقہ موجود تھے۔ اہلیان علاقہ نے اس عوام دوست اقدام پر پاکستان مسلم لیگ (ن)اور مرتضی جاوید عباسی کا شکریہ ادا کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں