ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہو گی

لاہور(روزنامہ آواز ٹائمز) اے سی سی کی جانب سے ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہو گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کی ٹکٹس آن لائن اور براہ راست خریدی جاسکیں گی،ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا میں شیڈول میچز کے ٹکٹس کی فروخت ایک ساتھ ہی شروع ہونے کا امکان ہے،واضح رہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے 4میچ کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30اگست کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں