اسلام آباد(آوازٹائمز)ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے خواتین اور بچوں کی جنسی نوعیت کی ڈیپ فیک تصاویر بنائے جانے کے بعد تصویر بنانے اور ایڈیٹ کرنے کی خصوصیت غیر ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے بند کر دی ہے۔یہ قدم اس وقت سامنے آیا ہے جب مختلف ممالک نے اس ٹول پر عوامی اور قانونی سطح پر تنقید کی، اور مسک کو ممکنہ جرمانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ر پورٹس کے مطابق کچھ صارفین نے کا استعمال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کی برہنہ یا جنسی انداز میں تصاویر بنائیں۔مسک کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گروک نے اعلان کیا کہ تصویر بنانے اور ایڈیٹنگ کی خصوصیات اب صرف ادائیگی کرنے والے سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہیں، جنہیں کریڈٹ کارڈ اور ذاتی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ یورپی کمیشن نے ان تصاویر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایکس سے ہدایت کی کہ وہ Grok سے متعلق تمام داخلی دستاویزات اور ڈیٹا 2026 کے آخر تک محفوظ رکھے۔ برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر نے ان تصاویر کو غیر قانونی قرار دیا اور کمیونیکیشن ریگولیٹر سے کہا کہ تمام ممکنہ اقدامات اختیار کیے جائیں۔مسک نے وضاحت کی کہ جو بھی Grok کے ذریعے غیر قانونی مواد تیار کرے گا، اسے اسی طرح کے قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جیسے کسی نے براہِ راست غیر قانونی مواد اپلوڈ کیا ہو






