ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی جانب سے سولر اسٹریٹ لائٹس نصب، عوام میں خوشی کی لہر

کوئٹہ(آوازٹائمز)ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے اپنے حلقے میں عوامی فلاحی منصوبوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں کلی خزاں، کلی چلتن رئیسانی، ہزار گنجی سمیت مختلف علاقوں میں جدید سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کر دی گئی ہیں۔سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے بعد حلقے کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کا شکریہ ادا کیا۔ اس اقدام سے رات کے وقت سڑکوں اور گلیوں کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں اور آمدورفت میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ روشنی ہونے سے علاقے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حلقے کی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب پہلا مرحلہ ہے اور جلد پینے کے صاف پانی، تعلیم اور صحت کے حوالے سے دیگر منصوبے بھی مکمل کیے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں