کوئٹہ(آوازٹائمز/انعام اللہ اچکزئی)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں نیشنل پارٹی کے رہنما و ایم پی اے رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ سیاسی کارکنوں اور جمہوری جماعتوں پر دبا ڈالنے کی ایک مذموم کوشش ہے تاکہ انہیں پارلیمان میں حقیقی عوامی نمائندگی کے فریضے سے دستبردار کرایا جا سکے۔ ایچ ڈی پی کے مطابق فارم 47 کی نااہل حکومت صوبے میں قیام امن اور سیاسی رہنماں و ان کے خاندانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ پارٹی نے رحمت صالح بلوچ، ان کے خاندان اور نیشنل پارٹی سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔






