اینٹی نارکوٹس فورس کی کارروائیاں،بھاری مقدار منشیات بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتارکرلیا

راولپنڈی (روزنامہ آواز ٹائمز)ینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کے خلاف مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا،تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف راولپنڈی کی رنگ روڈ پشاور پر واقع الحرم ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوے ملزمان کے قبضے سے دو آئس بھرے کیپسول برآمد کر لیے جبکہ تفتیش کے دوران پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر خیبر ایجنسی کے رہائشی 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیاایک اور کارروائی میں گوادر کے علاقے پدی زر کے قریب بڑی کاروائی میں گڑھے میں چھپائی گئی 200 لیٹر لیکوئیڈ آئس اور 30 کلو چرس برآمد کرلی گئی برآمدہ منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی۔اے این ایف نے جی ٹی روڈ پشاور کے قریب کارروائی میں دو افغان باشندوں سے 2400 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں،باڑہ خیبر کے غیر آباد علاقے میں چھپائی گئی 5 کلو چرس اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق خیبر میں ضلع جروبی میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 7 کلو چرس برآمد کر لی،پشاور میں واقع پشتہ خرہ چوک کے قریب گاڑی سے دو کلو چرس برآمد برآمدہ چرس ڈرائیونگ سیٹ کے اندر چھپائی گئی تھی گرفتار ملزم خیبر کا رہائشی ہیترجمان اے این ایف کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں