بابا کوٹ،نصیرآباد پولیس نے کراچی سے چوری شدہ گاڑی برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار

بابا کوٹ(آوازٹائمز)ڈی آئی جی نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان اور ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو کی خصوصی ہدایات و احکامات کی روشنی میں پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی نے کامیاب کارروائی کی۔ڈی ایس پی ایس ڈی پی او سرکل سٹی محمد شمن سولنگی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی سب انسپکٹر محمد عمر اعوان نے اپنی ٹیم، سب انسپکٹر محمد اکبر لوہار، ہیڈ کانسٹیبل سنہڑاں خان ہانبھی اور دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ کراچی سے چوری شدہ کلٹس گاڑی نمبری AkM-312 ماڈل 2006 برآمد کر کے ملزمان محمد بخش اور محبت خان کو گرفتار کر لیا۔یہ گاڑی پولیس تھانہ گلشن اقبال کراچی میں مقدمہ نمبر 627/025 زیر دفعہ 381A میں مطلوب تھی۔ مزید تفتیش جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں