باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن 4 مشتبہ افراد ہلاک

باجوڑ(روزنامہ آواز ٹائمز) سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا، دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ سمیت اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا،ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل بالخصوص خودکش دھماکوں میں سرگرم رہے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد شعیب، عمر 24 سال سکنہ کوہاٹ نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا، علاقے میں پائے جانے والے دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں