بارشوں کے ریلوں سے آبادی کے تحفظ اور ڈرینیج سسٹم کی بہتری ہماری ترجیح ہے، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ(آوازٹائمز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان و ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے چیئرمین پورٹ اتھارٹی گوادر نورالحق بلوچ کے ہمراہ ملابند وارڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بارشوں کے دوران کوہ باتیل سے آنے والے پانی کے ریلے سے آبادی کو محفوظ رکھنے اور ڈرینیج سسٹم میں بہتری سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کونسلر فیصل اللہ بخش، شریف میاہ داد، منیر احمد بانا، نوید محمد، اکرم فدا، وسیم صمد اور علاقہ مکین بھی موجود تھے۔اس سے قبل گوادر فش ہاربر میں مول ہولڈرز کا اہم اجلاس مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی خصوصی شرکت سے منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے کی۔اجلاس میں مول ہولڈرز نے صفائی، چھت و فرش کی مرمت، دفاتر کی تعمیر اور دیگر تکنیکی مسائل کی نشاندہی کی۔مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا کہ جی پی اے کے ڈائریکٹر آپریشن انجینئر منیر احمد بانا کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی جائے گی، جس میں مول ہولڈرز کے تین اراکین بھی شامل ہوں گے۔چیئرمین پورٹ نے فش ہاربر کی مرمتی کاموں کے جلد آغاز، ملازمین کی جمعہ کی چھٹی ختم کرنے اور سمندر میں زیرِ زمین رکاوٹ کے مقام پر روشنی کی تنصیب کی بھی ہدایت جاری کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں