بارہ ربیع الاول کی آمد کے سلسلے میں ایس پی صحبت پور خلیل اللّٰہ کاکڑ کی زیرِ صدارت علماء کرام کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد

صحبت پور ( ڈیلی آواز ٹائمز / محمد سلیمان بلوچ ) بارہ ربیع الاول کی آمد کے سلسلے میں ایس پی صحبت پور خلیل اللّٰہ کاکڑ کی زیرِ صدارت علماء کرام کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اجلاس میں بارہ ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن و امان مذہبی اجتماعات جلوسوں اور دیگر پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ایس پی صحبت پور خلیل اللّٰہ کاکڑ نے علماء کرام کو یقین دلایا کہ ضلع پولیس کی جانب سے تمام مذہبی پروگرامز کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیئے جائیں گے جبکہ امن و امان کے قیام اور تمام مکاتبِ فکر کے درمیان باہمی بھائی چارے اور رواداری کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کیئے جائیں گے ۔
علماء کرام نے پولیس کی جانب سے کیئے جانے والے سیکیورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے امن بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں