صحبت پور میں ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کی شناخت ہو گئی، بولان سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والے دو بھائی بھی شامل ہیں

صحبت پور (ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک) صحبت پور میں ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کی شناخت ہو گئی، بولان کے علاقے مچھ سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والے دو بھائی بھی شامل ہیں. تفصیلات کے مطابق صحبت پور میں ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کی شناخت ہو گئی، بولان کے علاقے مچھ سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والے دو بھائی بھی شامل ہیں.

گزشتہ دنوں صحبت پور سے ملنے والی تین لاشوں کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے، جن میں بولان کے علاقے مچھ سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والے دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت حافظ محمد وقاص ولد نواب اور مٹھا خان ولد نواب خان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ تیسرے شخص کی شناخت دشت کے رہائشی نوجوان مقبول احمد کے طور پر کی گئی ہے۔ لواحقین کے مطابق، ان میں سے دو افراد دینی مدرسے کے طالب علم جبکہ ایک نوجوان بولان میڈیکل کالج (BMC) کا طالب علم تھا، جو چند ماہ قبل لاپتہ ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صحبت پور سے تین افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جنہیں شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں