صحبت پور ( ڈیلی آواز ٹائمز / محمد سلیمان بلوچ ) ملک بھر کی طرح شہر صحبت پور میں بھی عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، اس سلسلے میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی
جس میں علماء کرام مذہبی شخصیات اور عاشقانِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی –
ریلی کی صدارت جماعت الصالحین اہلسنت کے امیر علامہ ایاز احمد سلطانی اور جماعت اہلسنت کے صدر
رحمت اللہ کھوسہ نے کی جبکہ سید غلام سرور شاہ – محمد بچل قاری تھہیم – استاد فتح علی قادری سمیت دیگر علماء کرام اور مذہبی شخصیات بھی جلوس میں شریک ہوئے .
ریلی کے دوران شرکاء نے درود و سلام حمد و نعت اور مرحبا یا مصطفیٰ ﷺ کے فلک شگاف نعرے بلند کیئے
ریلی شہر کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی اپنی منزل کی جانب رواں دواں رہی – عاشقانِ رسول ﷺ نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے – اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور سیف الدین کھوسہ – ڈی ایس پی سرکل صحبت پور عبدالحمید تھہیم – نائب تحصیلدار صحبت پور دیدار علی گولہ – ایس ایچ او سٹی صحبت پور محفوظ علی کھوسہ – سب انسپکٹر سائینداد خان کنڈرانی سمیت ایف سی کے جوان اور اسپیشل برانچ پولیس اہلکاروں کے جوان بڑی تعداد میں الرٹ رہے اور سکیورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے.
ریلی کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیئے سکیورٹی اہلکار مختلف مقامات داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کیئے گئے تھے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے اس روح پرور موقع پر تمام عاشقانِ رسول ﷺ نے بھرپور شرکت کی –







