بختیارآباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، پٹڑی کا ایک حصہ تباہ

بختیارآباد(آوازٹائمز) نصیرآباد کے علاقے ہادی بخش ٹاور کے مقام پر رات گئے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے ریلوے پٹڑی پر دیسی ساختہ بم نصب کیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کا ایک حصہ شدید متاثر ہوا جس کے باعث پنجاب سے کوئٹہ آنے والی ٹرین کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ پٹڑی کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی ٹرین کو اس کی منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں