کابل (ڈیلی آوازٹائمز) افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مسلح جنگجوؤں اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران ایک طالبان کمانڈر کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جھڑپیں ضلع زیبک کے علاقے توپ خانہ میں ہوئیں، جو پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔طالبان مخالف جنگجوؤں نے طالبان کی متعدد چوکیوں پر حملہ کیا، جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ لڑائی ماضی کی محدود جھڑپوں سے مختلف ہے کیونکہ اس بار کئی محاذوں پر براہ راست مقابلہ جاری ہے۔مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں میں فرید اللہ وحدت نامی طالبان کمانڈر مارا گیا، جو بدخشاں میں طالبان کی ایک سرحدی چوکی کا انچارج تھا۔ذرائع کے مطابق اس کی لاش کی تصویر بھی سامنے آئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی حتمی تعداد واضح نہیں ہو سکی۔اطلاعات کے مطابق جھڑپوں کے بعد دونوں فریقوں نے اپنی پوزیشنیں مضبوط بنانے کے لیے مزید نفری بھی طلب کر لی ہے، جس سے علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے
اہم خبریں
بلوچستان کو ترقی کے نام پر صرف وعدے ملے، عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جے یو آئی نظریاتی
حب، چوری اور ڈکیتی میں اضافہ، 20 روز گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہوسکی
جھل مگسی، گنداواہ نوتال روڈ پر سردار یار محمد رند کے نائب کی گاڑی پر فائرنگ، تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ
گڈانی میں منشیات فروشوں، چوروں،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار کرلئے گئے
آپریشن العزم کے تحت مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میںکامیاب پیش رفت
گڈانی: طوفان سے متاثرہ 10 خاندانوں میں پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مالی امداد کے چیک تقسیم
کوئٹہ، وزیراعلی بلوچستان کی شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت اور بچوں کی تمام تر کفالت کا اعلان
ایف، آئی، اے کو ائیرپورٹ پر کسی بھی مسافر کا موبائل فون لینے کا اختیار مل گیا
سپریم کورٹ نے نیب مقدمات کے دائرہ اختیار سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا
صحبت پور: مانجھوٹھی شاخ میں شگاف، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصلیں تباہ






