فیصل آباد (آوازٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، بلاول بھٹو زرداری نے فیصل آباد کے ملک پور علاقے میں ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔بلاول بھٹو زرداری نے اس واقعے کی فوری اور جامع تحقیقات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر فوری طور پر موثر اقدامات کیے جانے چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیکٹریوں اور دیگر صنعتی مقامات پر حفاظتی تدابیر کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔ چیئرمین پی پی پی نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے بہترین علاج معالجے کی فراہمی کی بھی درخواست کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی






