بلدیاتی انتخابات کوئٹہ کے چاروں ٹاونز میں کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی جاری مجموعی تعداد 494 تک پہنچ گئی

کوئٹہ(آوازٹائمز)بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلع کوئٹہ میں 15 نومبر 2025 کو کاغذاتِ نامزدگی کے اجرا اور وصولی کا عمل تیزی سے جاری رہا، جس دوران چاروں ٹانز کے ریٹرننگ افسران نے مجموعی طور پر 205 کاغذاتِ نامزدگی جاری کیے اور 494 درخواستیں وصول کیں۔ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد امیدواروں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں شہر بھر میں نمایاں رہیں۔زرغون ٹاون میں ریٹرننگ افسران نے 87 فارم جاری کیے جبکہ 223 کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے، جو اس دن کی سب سے بڑی وصولی میں شمار ہوتی ہے۔ مختلف دفاتر میں امیدواروں کی آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔چلٹن ٹان میں مجموعی طور پر 16 کاغذات جاری کیے گئے جبکہ 105 درخواستیں موصول ہوئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی، سیکرٹری آر ٹی اے اور سماجی بہبود کے دفاتر میں امیدواروں کی خاصی گہماگہمی دیکھی گئی۔سریاب ٹان میں ریٹرننگ افسران نے 34 کاغذات جاری کیے جبکہ 85 درخواستیں جمع ہوئیں۔ زرعی توسیع اور اے سی سریاب کے دفاتر میں امیدواروں کی سرگرمیاں نمایاں رہیں۔تکتو ٹاون میں سب سے زیادہ کاغذاتِ نامزدگی جاری کیے گئے جن کی تعداد 205 رہی، جبکہ 342 کاغذات جمع کرائے گئے۔ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ اور دیگر متعلقہ دفاتر میں امیدواروں کا رش دیکھا گیا۔انتظامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایات کے تحت تمام ٹانز میں اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ امیدواروں کے لیے رہنمائی اور سہولت کے لیے خصوصی کانٹر بھی قائم ہیں تاکہ انتخابی عمل شفاف، منظم اور بلا رکاوٹ جاری رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں