کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان صوبائی اسمبلی نے آج بروز جمعرات 20 نومبر کو سہ پہر 3 بجے اہم اور حساس نوعیت کے ان کیمرہ اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں صوبے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تمام اراکین اسمبلی کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی حساسیت اور سیکیورٹی تقاضوں کے پیش نظر تمام میڈیا نمائندگان اور تمام اقسام کے پاس رکھنے والے مہمانوں کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں میڈیا کوریج کی اجازت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتظامی سیکیورٹی امور کی وجہ سے اجلاس کے لیے جاری کردہ تمام پاس غیرموثرہوں گے اور کسی قسم کے مہمان کو اجلاس میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی






