کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان صوبائی اسمبلی کے تاریخی قوانین میں جدید تقاضوں کے مطابق تبدیلیوں کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے قواعد و انضباط کار کا اہم اجلاس چیئرمین میر اسد اللہ بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اسمبلی کے 48 سال پرانے قوانین کو جدید بنانے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اسپیکر اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق خان اچکزئی سمیت تمام اراکین نے شرکت کی۔ چیئرمین کمیٹی میر اسد اللہ بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “صوبائی اسمبلی ہمارا فخر ہے اور اس کے قواعد و ضوابط کی بہتری کے لیے اراکین کی تجاویز نہایت اہمیت رکھتی ہیں۔اجلاس کے دوران دو اہم قوانین پر تفصیلی غور کیا گیا پرائیویلیجز ایکٹ 1975۔ کاروبار کے طریقہ کار کے قواعد 1974کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ان قوانین کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے گا اور جلد ہی اسمبلی میں حتمی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ یہ قدم صوبائی اسمبلی کے کاروبار کو مزید موثر اور شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا






