کوئٹہ(ڈیلی آوازٹایمز)اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات اور انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے اسپیکر کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران بلوچستان اسمبلی کی سیکیورٹی اور صوبے میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس نے اسپیکر کو اسمبلی کی سیکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اسمبلی کی سیکیورٹی کو مزید مثر، مضبوط اور فول پروف بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ہر وقت مکمل چوکسی برقرار رکھی جائے گی۔اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی ایک اہم آئینی ادارہ ہے، اس لیے اس کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسمبلی کی حفاظت، نگرانی اور سیکیورٹی انتظامات کو ہر ممکن حد تک مثر اور فول پروف بنایا جائے اور تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں






