بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سماجی بہبود کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب کرلیا

کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ سماجی بہبود کا اجلاس بروز بدھ 10 دسمبر 2025 کو صبح 11 بجے اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین فضل قادر مند و خیل کریں گے، جبکہ میر اسد اللہ بلوچ، میر زاہد علی ریکی، محترمہ صفیہ، صوبائی وزیر راحیلہ حمید خان درانی، پارلیمانی سیکرٹری ولی محمد نورزئی اور صوبائی مشیر مینا مجید بلوچ سمیت تمام اراکین کو شرکت کے لیے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔اجلاس میں بلوچستان انسدادِ گداگری کا مسودہ قانون 2025 زیر غور لایا جائے گا جس پر کمیٹی کی جانب سے حتمی سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ اسپیشل سیکریٹری مجالس عبد الرحمن کے مطابق متعلقہ محکموں کو بھی اجلاس کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ اجلاس سے متعلقہ تمام انتظامی و سیکورٹی شعبہ جات کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں