کوئٹہ(آوازٹائمز/انعام اللہ اچکزئی)اپوزیشن رکن بلوچستان اسمبلی حاجی زابد ریکی کی پارٹی رکنیت جمعیت علما اسلام بلوچستان کی مرکزی کابینہ کی جانب سے معطلی کے بعد بحال کر دی گئی ہے۔اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے بتایا کہ زابد ریکی نے پارٹی کی مرکزی قیادت کو تسلی بخش جواب دیا، جس کے بعد ان کی پارٹی رکنیت دوبارہ فعال کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر زابد ریکی کی رکنیت معطلی کے حوالے سے کی جانے والی تنقید بلاجواز ہے۔زہری نے واضح کیا کہ پارٹی اور رکن کے درمیان معاملات اب طے پا گئے ہیں اور زابد ریکی نے اپنی رکنیت کے حق میں مرکزی قیادت کو مطمئن کیا ہے۔






