بلوچستان اکیڈمی تربت کی نئی عمارت کا افتتاح ڈ اکٹر عبدالمالک بلوچ نے کردیا

کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان اکیڈمی تربت کی نئی عمارت کا افتتاح نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کر دیا۔ انہوں نے ربن کاٹ کر عمارت کا باقاعدہ افتتاح کیا اور خطاب میں کہا کہ اکیڈمی کے لیے بڑے ہال کی تعمیر کی نئی اسکیم پر کام جاری ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بتایا کہ وہ اپنے فنڈز سے بلوچی میوزک پروموٹر سوسائٹی کے لیے 50 لاکھ روپے اور اسپورٹس، کیچ تھلیسیمیا کیئر سینٹر سمیت مختلف اداروں کے لیے تین کروڑ روپے فراہم کر چکے ہیں۔ تقریب سے بلوچستان اکیڈمی تربت کے چیئرمین ڈاکٹر غفور شاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی بلڈنگ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ایم پی اے فنڈز سے تعمیر ہوئی ہے، جو علاقے میں ادبی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کا سنگِ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے 2024 میں اکیڈمی کی ریگولر گرانٹ میں 95 فیصد کٹوتی پر تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ گرانٹ کی بحالی میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کردار ادا کریں گے۔ تقریب میں معروف ادبا، دانشوروں اور سیاسی رہنماں نے شرکت کی۔ اختتام پر اکیڈمی کے تحقیقی منصوبے کے تحت شائع ہونے والی نئی کتاب میراث ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت مہمانوں کو پیش کی گئی۔ نظامت کے فرائض اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری مقبول ناصر نے انجام دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں