بلوچستان حکومت نے پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت مسترد کردی، کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذکردیا

کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی)کے مجوزہ جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے تحت پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 7 نومبر کو کوئٹہ میں بڑا سیاسی جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم حکومت نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کسی بھی سیاسی یا عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی رپورٹس میں شہر میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے باعث حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی جماعت کو جلسے یا ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔انتظامیہ کے مطابق جلسے میں غیر ملکی شہریوں، خصوصا افغان باشندوں کی ممکنہ شرکت کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئیں، جس پر حکومت نے سخت مقف اپنایا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر کسی اجتماع میں افغان شہری شریک پائے گئے تو ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی اور 24 گھنٹے میں ملک بدر کیا جائے گا۔حکام کے مطابق شہر میں سیکیورٹی کی صورتحال سنگین ہونے کے باعث پولیس، ایف سی اور دیگر اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے جبکہ مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا ریلی میں شرکت سے گریز کریں، بصورتِ دیگر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ادھر پی ٹی آئی رہنماں نے حکومتی فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن سیاسی سرگرمیوں پر پابندی آئین کے منافی ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث حکومت کا یہ اقدام احتیاطی نوعیت کا ہے تاکہ کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔حکومت بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ عوام کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت صرف اسی وقت دی جائے گی جب سیکیورٹی ادارے مکمل اطمینان کا اظہار کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں