بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر افسر اور سابق چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو

کوئٹہ (ڈیلی آوازٹائمز) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر افسر اور سابق چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، صاحبزادہ عبدالمتین کو ریٹائرمنٹ کے بعد ایڈوائزر برائے وفاقی ٹیکس محتسب کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔صاحبزادہ عبدالمتین نے اپنی سرکاری ملازمت کے دوران مختلف اہم انتظامی اور ٹیکس امور سے متعلق ذمہ داریاں کامیابی سے سرانجام دیں۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمات کے اعتراف میں انہیں وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے میں بطور ایڈوائزر خدمات انجام دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں