کوئٹہ(آوازٹائمز)تحریک انصاف کے رہنماں سابق میئر رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میروائیس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ اور سردار بہلول خان نے کوئٹہ سمیت صوبے کی مین شاہراہوں پر ایف سی کی مبینہ ناجائز چیک پوسٹوں کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی کوئٹہ، کچلاک، زیارت، پشین، مسلم باغ، لک پاس، مستونگ سمیت دیگر مقامات پر قائم چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے جہاں گھنٹوں سڑکیں بند کر کے عوام کو تنگ اور بے عزت کیا جاتا ہے۔رہنماں نے انسانی حقوق کی تنظیموں، چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس ہائی کورٹ اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری نوٹس لے کر ان چیک پوسٹوں کا خاتمہ کرائیں۔انہوں نے گورنر اور وزیر اعلی پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نام نہاد فارم 47 کے تحت بے اختیار ہیں






