بلوچستان میں آپریشن “شعبان” جاری، مزید 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(ڈیلی آوازٹائمز)بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن “شعبان” بھرپور انداز میں جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ زمینی اور فضائی کارروائیوں میں مزید پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں، جبکہ فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مشترکہ آپریشن کے دوران پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں۔ تازہ کارروائیوں میں مزید پانچ دہشت گرد مارے گئے، جس کے بعد صرف آپریشن “شعبان” میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے جاری آپریشن “شعبان” اور دیگر انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے جانے والے آپریشنز کے دوران اب تک مجموعی طور پر 114 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں پوری شدت سے جاری ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن “شعبان” جاری رکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں