بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے متعدد اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بالائی اور وسطی اضلاع میں بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق مغربی ہواں کا ایک طاقتور سلسلہ صوبے میں داخل ہو رہا ہے جس کے باعث کوئٹہ، زیارت، چمن، قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، نوشکی، ژوب اور ہرنائی کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے۔ برفباری کے باعث ان علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے اور شاہراہوں پر آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب صوبے کے دیگر اضلاع بشمول مستونگ، خاران، چاغی، نوشکی، لورالائی، بارکھان، ژوب، موسی خیل، سبی، کیچ، پنجگور، تربت، گوادر، جیونی، آواران، لسبیلہ، خضدار، واشک اور خاران میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے تنبیہ کی ہے کہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔ انتظامیہ نے بالائی علاقوں کے مکینوں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ برفباری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں