کوئٹہ(آوازٹائمز)محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ کوئٹہ سمیت شمال مغربی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیارت اور کوئٹہ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت صفر تک جا پہنچا۔ ژوب میں 4، سبی میں 11، تربت میں 14، نوکنڈی میں 9 اور چمن میں کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔بلوچستان کے ساحلی اضلاع میں موسم نسبتا معتدل رہا، گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ جیونی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا






