بلوچستان میں کم بارشوں کی وجہ سے خشک سالی کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا الر ٹ

کوئٹہ(آوازٹائمز)محکمہ موسمیات بلوچستان نے صوبے میں خشک سالی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے 11 اضلاع میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران 80 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں، جس کے باعث خشک سالی کے اثرات بڑھنے لگے ہیں۔نیشنل ڈراؤٹ مانیٹرنگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی کمی نے زرعی اور لائیو اسٹاک کے شعبوں کو متاثر کرنے کا امکان بڑھا دیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد افضل نے بتایا کہ خشک سالی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شعبہ زراعت ہے، جس کا براہ راست اثر فصلوں کی پیداوار پر پڑے گا۔ اسی طرح محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام نے بھی خبردار کیا ہے کہ صوبے کی 80 فیصد لائیو اسٹاک کا انحصار چراگاہوں پر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں