بلوچستان میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے اوقات کار میں تبدیلی رات 10 بجے کی بجائے اب 12 بجے سے بند ہوگی

کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان کے عوام کے لیے خوشخبری سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے صوبے میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے اوقات کار میں تاریخی تبدیلی کرتے ہوئے رات 10 بجے کی بجائے اب رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ قابل قدر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور بلوچستان ہائی کورٹ کے معزز چیف جسٹس کامران ملاخیل کی سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت پچھلے اوقات: رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک نئے اوقات: رات 12 بجے(آدھی رات) سے صبح 5 بجے تک سوئی سدرن گیس کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد عوام کے لیے سہولت میں اضافہ کرنا ہے۔ نئے نظام سے صارفین کو رات کے کھانے اور سونے کے اوقات میں نمایاں سہولت میسر آئے گی، جبکہ انہیں روزانہ دو گھنٹے کی اضافی گیس سپلائی مل سکے گی۔یہ تبدیلی فوری طور پر نافذ العمل ہوگئی ہے اور تمام صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقات کار کے مطابق اپنے معمولات ترتیب دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں