بلوچستان کو سندھ اور پنجاب سے ملانے والی شاہراہ ایک بار پھر بند

کوئٹہ،لاہور(روزنامہ آواز ٹائمز)بلوچستان کو سندھ اور پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ ایک بار پھر بند ہوگئی، پنجرہ پل کے مقام پرعارضی راستہ پر سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔بلوچستان کو سندھ اور پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ پنجرہ پل ٹوٹنے کے باعث بند ہے تاہم عارضی راستہ 5 روز بند ہونے کے بعد کل چند گھنٹے کیلئے کھولا گیا تھا۔قومی شاہراہ پنجرہ پل کے مقام پر عارضی راستہ سیلابی پانی میں ڈوبنے کے باعث ایک بار پھر بند ہوگئی، بلوچستان کا سندھ اور پنجاب سے رابطہ ٹوٹ گیا۔قومی شاہراہ کی بندش سے مسافروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں۔بولان میں شدید بارشوں کی وجہ سے پنجرہ پل پر سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ مسافر ٹرانسپورٹرز سفر سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں