بلوچستان کو گیس فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،2:چیف جسٹس روزی خان

کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ چیف جسٹس جناب روزی خان بڑیچ اور جسٹس جناب سردار محمد حلمی نے سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے گیس حکام کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر ماہ اکتوبر 2025 کے زائد بل واپس لے کر بلوچستان ہائی کورٹ کے 13 جون 2024 کے فیصلے کے مطابق درست بل جاری کریں۔سماعت کے آغاز پر درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گیس کمپنی نے عدالت کے سابقہ حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صارفین کو چھ ہزار روپے اور اس سے زائد کے غیر معمولی بل جاری کیے ہیں۔ اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گیس حکام کو حکم دیا کہ وہ تمام زائد بل فورا واپس لے کر درستگی کے بعد دوبارہ بھیجیں۔دورانِ سماعت سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے بلوچستان بھر میں جاری گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے مسائل کی نشاندہی بھی کی، جس پر چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے سختی سے حکم دیا کہ صوبہ بلوچستان کو گیس فراہمی میں ترجیح دی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 نومبر 2025 تک ملتوی کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں